بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صدر ٹرمپ کو جمعہ (23 جنوری 2026ع) کے روز ایک بار پھر اپنے ہاتھوں پر پڑے ہوئے نیل (Bruise) کے بارے میں صحافیوں کے شکوک و شبہات اور سوالات کا جواب دینا پڑا۔
ایک نامہ نگار نے پوچھا: "ہم نے آپ کے ہاتھوں پر زخم کے نشانات اور نیل دیکھے، کیا آپ کی طبیعت اچھی ہے؟"
ٹرمپ نے کہا: "میں بالکل ٹھیک ہوں، میرا ہاتھ میز کے کنارے کو لوگا، اور میں نے اس پر تھوڑا سا کریم ملا ہے۔ اگر آپ اپنے دل کو اہمیت دیتے ہیں تو اسپرین استعمال کریں، اگر تھوڑے سے نیل پڑنے کی وجہ سے فکرمند ہیں تو [پھر بھی] اسپرین استعمال کریں۔"
حالیہ چند مہینوں میں ٹرمپ کے دائیں ہاتھ پر پڑے ہوئے نیل ـ اور ہاتھوں اور پیروں پر کئی دوسرے نشانات ـ ذرائع ابلاغ میں سرخی بنے رہے اور ذرائع نے ٹرمپ کے مختلف قسم کے امراض میں مبتلا ہونے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔
امریکی نیٹ ورک "سی این این" نے رپورٹ دی کہ یہ نیل عرصے سے ٹرمپ کے ہاتھوں پر تھے، لیکن یہ مسئلہ ذرائع ابلاغ کے لئے اس وقت اہمیت اختیار کر گيا جب سے انھوں نے ان نشانات کو میک اپ کرکے یا دوسرے طریقوں سے، ذرائع سے چھپانا شروع کیا۔
بہر حال ان دنوں 79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی اور عسکری فیصلوں نے ان کے جسم پر بیماریوں کے نشانات کے ساتھ مل کر ان کی جسمانی اور نفسیاتی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات کو ہوا دی ہے۔
اگست 2025ع میں ٹرمپ روسی صدر پوتن کے استقبال کے لئے آلاسکا کے شہر انکوریج (Anchorage) میں امریکی اڈے المندروف (Elmendorf) پہنچے تو ذرائع نے کی دکھائی ہوئی تصاویر میں دیکھا گیا کہ ٹرمپ ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے دائیں اور بائیں طرف مائل ہو رہے ہيں اور جسمانی توازن کھو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ